ہنر مند بچیوں نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے:کمشنر سرگودھا

Jul 25, 2023

سرگودھا(نمائندہ خصوصی )حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ووکیشنل اداروں مختلف ہنر سکھانے کے ساتھ انہیں کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرض کے علاوہ اپنی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت وتشہیر کیلئے آن لائن کاروبار کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں سٹوڈنٹس سکلز بوٹ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند بچیاں ہمارا مستقبل ہیں جنہوں نے اس ملک کو آگے لے کر چلنا ہے اس لئے انہیں تعلیم اورہنر سیکھنے کے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے ٹیوٹا حکام کو ہنر مند خواتین کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکلز بوٹ کیمپ فیز ون میں تربیت حاصل کرنے والی طالبات کی تیار کردہ مصنوعات کو چیک کیا اورہنر سیکھنے والی طالبات سے مختلف امور بارے آگاہی حاصل کی اور اس ضمن میں احکامات جاری کئے۔

مزیدخبریں