اسلام آباد (خبرنگار) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ کاروباری کلچر کو فروغ دینے کا ہمارا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نوکری تلاش کرنے کی بجائے نوکریاں دینے والے بن سکیںپرائم منسٹرز نیشنل انوویشن ایوارڈ آئیڈیا پچنگ بوٹ کیمپ رانڈIIکی اختتامی تقریب نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)میں منعقد ہوئی۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے نوجوانوں میں چیکس تقسیم کئے۔ معاون ِ خصوصی نے کہا کہ میں اس بوٹ کیمپ کے انعقاد کے لئے نسٹ کی ٹیم کا شکریہ اداکرنا چاہتی ہوں اور مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے ان بوٹس کیمپ کے دوران جو کچھ سیکھا ہے، اس کے ذریعے انہیں اپنے بزنس کو بہتر انداز میں فروغ دینے میں مدد ملے گیانہوں نے کہا کہ پرائم منسٹرز نیشنل انوویشن ایوارڈ نوجوانوں کو ترقی کی جانب بڑھنے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر ملکی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔
نوجوانوں کو روزگار اور معاشی طور پر بااختیار بنانا اولین ترجیح: شزہ فاطمہ خواجہ
Jul 25, 2023