قاسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ 2022میں وفاقی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پروگرام کی بہتری کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام ہورھا ہے عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ فیڈرل ای پی آئی اور پولیو ٹیم نے ملکر خیبر پی کے کی 69 یونین کونسلز میں حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں: عبدالقادر پٹیل
Jul 25, 2023