بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کرینگے: اعظم نذیر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جی بی کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن تعاون کے لیے پرعزم ہے جبکہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے جی بی  کے وسائل کی مکمل صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے پی پی آ ئی بی ایکٹ اور 2015 کی پاور پالیسی کو جی  بی تک بڑھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار  گلگت بلتستان کے لیے پاور جنریشن پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی ۔  شرکاء  نے گلگت بلتستان میں بجلی کی  طلب اور رسد کے اس فرق کو ختم کرنے کے لیے خیالات کا اظہار کیا۔ جس کا گلگت بلتستان خطہ اس وقت سامنا کر رہا ہے۔ وزیر قانون نے جی بی کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں وفاقی حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے جی بی حکومت کی مدد کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن