محکمہ تعلیم کا غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے غیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے 315غیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی نشاندہی کردی گئی۔ لاہورمیں سب سے زیادہ 52غیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق اکثریت ٹیکنیکل اورووکیشنل ادارے کمپیوٹر،ٹیکنالوجی کی تعلیم دیتے ہیں، لاہورمیں سب سے زیادہ 52 غیررجسٹرڈ ٹیکنکل تعلیمی ادارے موجود ہیں،بہاولنگرمیں27، بہاولپورمیں15غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کونوٹس جاری کردئیے گئے۔رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سولہ 16ٹیکنیکل تعلیمی ادارے غیررجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ خانیوال میں 15غیررجسٹرڈ تعلیمی ادارے کام کررہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ سے رجسٹریشن لازمی ہے۔ تمام غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو فوری کام بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں میں فیکلٹی،لیبارٹریزلائسنس کے معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...