نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی پولیس نے اترپردیش ریاست میں مقیم 74 روہنگیا پناہ گزین کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی پولیس نے کہا کہ شمالی ریاست اتر پردیش میں غیر قانونی طور پر رہنے کے الزام میں 74 روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم انسانی حقوق کے کارکنان نے اسے تشدد کی وجہ سے فرار ہونے والے لوگوں کے خلاف جبری کریک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ پولیس نے عمر بتائے بغیر کہا کہ مسلم روہنگیا کمیونٹی کے ارکان کو ریاست کے چھ قصبوں اور شہروں میں سے حراست میں لیا گیا اور پناہ گزینوں میں 10 نابالغ بھی شامل ہیں۔ روہنگیا ہیومن رائٹس انیشیٹو مہم گروپ نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد میانمار میں ظلم و ستم سے فرار ہونے کے بعد تقریباً 10 سال سے اس علاقے میں مقیم تھے۔
بھارتی پولیس نے یوپی میں 74 مسلم روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا
Jul 25, 2023