اسلام آباد (نامہ نگار) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مبینہ سکینڈل معاملے پر ہائر ایجوکیشن کمشن(ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا موقف سامنے آ گیا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ اللہ کرے اسلامیہ یونیورسٹی کا واقعہ جھوٹا ہو، باعث شرم ہے۔ ہمارے اداروں کو یہ کیا ہوگیا، اگر ایسی کوئی بات ہے تو کسی کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ یونیورسٹی سے حاصل کر لی۔ سزا کا عمل جب تک نہیں ہوگا یہ چیزیں چلتی رہیں گی۔ اس واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کو چوک میں لٹکا دینا چاہیے۔
اللہ کرے اسلامیہ یونیورسٹی کا واقعہ جھوٹا ہو: چیئرمین ایچ ای سی
Jul 25, 2023