اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے تحت وزارت منصوبہ بندی اور جمہوریہ چین کے سفارتخانے کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد میں ہو گیا جسکا موضوع چین پاکستان اقتصادی راہداری کی دہائی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو وڑن سے حقیقت تک ہے۔کانفرنس کا بنیادی مقصد پالیسی سازوں، سکالرز، ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ سی پیک اور بی آر آئی کے اقتصادی، سماجی، ماحولیاتی اور جغرافیائی سیاسی اثرات سے متعلق خیالات اور بصیرت کا تبادلہ کیا جا سکے۔ کانفرنس کے پہلے دن پاکستان میں چینی ناظم الامور پانگ چنکسو مہمان خصوصی تھیں۔ چیف اکانومسٹ آف پاکستان ڈاکٹر ندیم جاوید نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد سی پیک کے سماجی و اقتصادی اثرات اور صنعتوں کی نقل مکانی کے مواقع، علاقائی رابطے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے امکانات، سیکورٹی کے لیے تعاون جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے اپنے خطاب میں سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد میں مسلسل تعاون پر حکومت بالخصوص وزارت منصوبہ بندی کی تعریف کی۔ سی پیک 10 سالہ دور کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے چینی ناظم الامور نے چین اور پاکستان دونوں رہنماؤں کی رہنمائی کے ذریعے حاصل کی گئی شاندار کامیابیوں کی تعریف کی۔
سی پیک کے10 سال، وزارت منصوبہ بندی ،چینی سفارتخانے کے تعاون کانفرنس
Jul 25, 2023