پاکستان کو چین میں چیری برآمد کرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آ باد (نامہ نگار)وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ پاکستان سے چیری کی برآمدات کی مارکیٹ تک رسائی کا12 برس سے زیر التوا مسئلہ حل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ بات نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیر طارق بشیر چیمہ نے بتائی ۔کسٹمز چائنا کی جنرل ایڈمنسٹریشنز (جی اے سی سی) نیوزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے محکمہ پلانٹ پروٹیکش (ڈی پی پی)کو اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ڈی پی پی کے ساتھ رجسٹرڈ پاکستانی برآمد کنندگان  پاکستان سے چین کو چیری برآمد کرسکتے ہیں۔ باغات اور پیک ہاؤسز کی برآمدات کو بڑھانے کی طرف یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ اب طے شدہ پروٹوکول کے مطابق پاکستان سے چین کو چیری کی برآمدکی اجازت ہوگی۔ 90 چیری کے باغات اور 15 کولڈ ٹریٹمنٹ کی سہولیات اور پیک ہاؤسز پاکستان سے چین کو چیری برآمد کر سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن