عراقی کرد انٹیلی جنس کا ایک سابق اہلکار کار بم دھماکے میں ہلاک

بغداد(این این آئی ) عراقی کردوں کی ایک طاقتور پارٹی سے منسلک انٹیلی جنس اپریٹس کا ایک اعلی اہلکار کردستان کے علاقے دہوک شہر میں ایک کار دھماکے میں مارا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اہلکار محمد مرزا سیندی پیراسٹن انٹیلی جنس ایجنسی کا ایک سابق سینئر افسر تھا۔ یہ انٹیلی جنس کردستان ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ ہے جو شمالی عراق کے علاقے پر حکومت کرنے والی دو جماعتوں میں سے ایک ہے۔مقامی میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والے ویڈیو کلپس میں ایک کار کے ملبے سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ حادثہ کار بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...