واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے بھارت میں دو خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واقعہ کو سفاکانہ اور خوفناک قرار دیا۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں دو ماہ قبل دو خواتین کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑکوں پر برہنہ گھمایا گیا تھا۔