لندن (نیٹ نیوز) برطانوی پولیس کے مطابق لندن میں گرفتار کیے گئے مسلم مبلغ انجم چوہدری پر کالعدم تنظیم کی رکنیت، تنظیم کو ہدایت دینے اور تنظیم کی حمایت کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے میٹنگز سے خطاب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک 28 سالہ کینیڈین شخص، خالد حسین، پر بھی ایک کالعدم تنظیم کی رکنیت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ انجم چوہدری کو ہیتھرو ہوائی اڈے پر پرواز کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ لندن میں پیدا ہونے والے انجم چوہدری کو 2016 میں برطانیہ میں داعش کے مسلح گروپ کی حمایت کی ترغیب دینے پر جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔