توہین الیکشن کمیشن کیس میں فوادچودھری نے معافی مانگ لی، کمیشن نے تحریری معافی نامہ طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے سماعت کی، فوادچودھری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ، الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نامہ طلب کرلیا۔وکیل چیئرمین پی ٹی آئی شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کے 5کیسز ہیں، جیسے ہی ہائیکورٹ میں کیسز ختم ہوں گے وہ آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن آمد تک سماعت ملتوی کردی۔
توہین الیکشن کمیشن کیس:فوادچودھری نے معافی مانگ لی.
Jul 25, 2023 | 11:40