ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے، یہ دورہ اگست کے  پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں ترکی کے صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا، ترکی کے وزیر خارجہ بھی ہمراہ ہوں گے جو وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق اس دوران رجب طیب اردوان وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے اور پاکستان اور ترکی میں دفاعی تعاون کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ترکی کے صدر کے ساتھ آنے والے وفد میں ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے، صدر طیب اردوان پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن