پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و صوبائی وزیر خیبر پختونخوا ضیاءاللہ بنگش نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق ممبر اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ میں اپنا سیاسی سفر پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ساتھ جاری رکھوں گا . پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے۔کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات قابل افسوس ہیں.اس کے بعد تحریک انصاف کیساتھ چلنا میرے لیے مناسب نہیں ہے۔