بھارت کے آلودہ آئی ڈراپس امریکا میں شہریوں کو اندھا کرنے اور جان سے مارنے لگے، اب تک 4 اموات اور بینائی کھونے کے 18 کیس سامنے آچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی مریضوں میں سُپر بیکٹیریا کی شناخت ہوئی ہے جس پر اینٹی بایوٹک ادویات بھی اثرانداز نہیں ہوتیں۔اس سے پہلے عالمی ادارہ صحت نے بتایا تھا کہ بھارت کے غیر معیاری کھانسی کے شربت کی وجہ سے اگست 2022 سے اب تک 3 ملکوں میں تقریباً 300 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔