آلودگی کا باعث بننے والا بھٹہ  سیل‘ مالک کو جرمانہ‘ مقدمہ درج 

سرائے مغل (نامہ نگار) محکمہ ماحولیات نے نواحی گاؤں اعوان چک 39 میں چلنے والے بھٹہ کو زگ زیگ نہ بنانے اور ماحول کو زہر آلود کرنے پر بھٹہ مالک ندیم انور اعوان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کرکے بھٹہ سیل کر دیا ۔مگر گزشتہ روز بھٹہ مالک نے قانون کی دھجیاں بکھیر کر سیل توڑ کر بھٹہ پھر چالو کر لیا۔اس پر محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر اشرف چوہدری نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر بھٹہ دوبارہ سیل کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

ای پیپر دی نیشن