قصور: سموگ کیخلاف آپریشن ‘ 7 بھٹے ‘ 10 گملے بنانے والی بھٹیاں مسمار 

قصور(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سموگ کیخلاف بھرپور آپریشن جاری‘تحصیل چونیاں میں 7 بھٹوں اور 10 گملے بنانے والی بھٹیوں کو مسمار کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنرقصور ارشد بھٹی کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چونیاں طلحہ انور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر محمد عمران نے پولیس کے ہمراہ تحصیل چونیاں میں حبیب آباد روڈ موضع ویرم، نظام پورہ چک نمبر 2 اور دیگر علاقوں میں سموگ کا موجب بننے والے 7 بھٹوں اور 10 گملے بنانے والی بھٹیوں کو مسمار کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ گملے بنانے والی بھٹیوں کے نیچے پلاسٹک، ریگزین، گندے کپڑے اور کچرا وغیرہ جلا یا جا رہا تھا جو سموگ کا باعث بن رہا تھا۔ مسمار کئے جانیوالے تمام بھٹوں اور بھٹیوں کے مالکان کو گزشتہ دوماہ سے نوٹسز جاری کئے گئے تھے لیکن انہوں نے کوئی عملدرآمد نہ کیا۔ ضلع میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر ایک بھی بھٹہ یا فیکٹری نہیں چلے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...