قصور: برآمدگی سے واپسی پر زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

Jul 25, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ بھوپے وال موڑ کے قریب پولیس کے زیر حراست خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔ تھانہ صدر پتوکی پولیس زیر حراست ڈاکو یونس کو برآمدگی سے واپس آ رہی تھی کہ بھوپے وال موڑ پر چار ملزم اپنے ساتھی کو پولیس حراست سے چھڑانے کی نیت سے حملہ آور ہو گئے حملہ آور پولیس وین پر فائرنگ کرتے رہے، ملزم زیر حراست ڈاکو چھڑوا کر فصلوں میں چھپ گئے پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائر کئے ۔ پولیس پارٹی نے قریب جا کر دیکھا تو زیر حراست ڈاکو زخمی حالت میں پڑا تھا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا حملہ آور فرار گئے ۔

مزیدخبریں