پولیس چند روز قبل تاجر کیساتھ ہونیوالی ڈکیتی کے ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پولیس چند روز قبل تاجر کیساتھ ہونیوالی ڈکیتی کے ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ بھکھی کے علاقہ کدلتھی موڑ سیم نالہ کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوں نے انجمن تاجران شرقپور روڈ کے صدر اور معروف زرعی ادویات کے ڈیلر میاں زاہد صدیق کی گاڑی کو روک کر ان سے ایک لاکھ روپے، موبائل فون ، چیک سمیت ان کے سیلز افسررائے مزمل سے 28 ہزار روپے ‘ موبائل چھین کر فرار ہو گئے تھے،بھکھی پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے مگر تاحال ملزموں کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

ای پیپر دی نیشن