شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان جلیس نے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کی بناء پر محکمہ مال کے پٹواری عبدالوہاب کو فوری طو رپر معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت محکمانہ انکوائری کی ہدایت جاری کر دی ہے محکمہ مال کے حکام نے بتایا ہے کہ پٹواری نے ایک پارٹی سے ملی بھگت کر کے آبادی مرادے کی اراضی شیڈول ریٹ سے بہت کم 25 لاکھ 41 ہزار روپے فی ایکڑ ظاہر کر دی جس کے مطابق کروڑوں روپے کی زمینوں کی رجسٹریوں میں سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ دریں اثناء اے ڈی سی ریونیو نے کروڑوں روپے کے واجبات کی وصولی نہ کرنے پر سب رجسٹرار محمد اسلام گجر اور ان کے چار کلرکوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
شیخوپورہ: سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچانے پر پٹواری معطل
Jul 25, 2024