شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں ہسپتال انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ٹراما سینٹر ،دل وارڈ آئی سی یو اور میڈیکل وارڈ کے ایئر کنڈیشنڈ خراب ہے مریض اور ان کے لواحقین شدید گرمی میں بلبلا اٹھے ہیں دل وارڈ میں آنے والے مریضوں کی گرمی سے حالت خراب ہونے پر لواحقین چادروں ہاتھ والے پنکھوں سے انہیں ہوا دیتے رہے جبکہ ٹراما سینٹر میں حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کیلئے ادویات بھی ناپید ہو چکی ہے اسی طرح ہسپتال کی لیبار ٹری میں مطلوبہ سامان نہ ہونے کے باعث لوگ اپنے ٹیسٹ وغیرہ باہر لیبارٹری سے کروا رہے ہیں دوسری طرف ہسپتال کی میڈیکل سپریٹنڈنٹ جو عرصہ دراز سے ہسپتال میں تعینات ہے مگر ان کی توجہ ہسپتال کے مسائل پر نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ لاوارث ہو چکاہے اس سنگین صورتحال پر شہریوں ،وکلا ء علما کرام تاجروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ ہسپتال کی حالت زارپر خصوصی توجہ دے ۔