امام حسین ؓ نے اپنا سب کچھ قربان کردیا دین پر آنچ نہ آنے دی : اے ڈی چوہدری 

کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ نے اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر دین اسلام پر کوئی آنچ نہ آنے دی موجودہ عالمی حالات کی سنگینی کا تقاضا ہے کہ نواسہ رسولؐ کی سوچ و فکر کو عام کیا جائے اور ان پر عمل پیرا ہوکرباطل قوتوں کا قلع قمع کیا جائے۔ سید الشہدا ء حضرت امام حسین ؓ کی شہادت پیغام ابدی ہے جس سے اتحاد و وحدت کا پیغام ملتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن