شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی آرگنائزر چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اورعوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی مخالفین کی سازشیں حکومتی ویژن پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں ملک جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو بعض عناصر منفی سرگرمیاں شروع کردیتے ہیں ایسے نام نہاد سیاستدانوں کی ملکی جمہوری عمل میں کوئی جگہ نہیں، (ن) لیگ کے دورحکومت میں ایک بار پھر امن لوٹ رہا ہے آپریشن عزم استحکام کے تحت بچے کچھے دہشت گردوں کا بھی صفایا کرکے پائیدار امن یقینی بنانا جائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی .
حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی: وسیم انجم سندھو
Jul 25, 2024