لاہور(سپورٹس رپورٹر)40برس پہلے آخری مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن توقیر ڈار نے کہا ہے کہ میرے لیے ہضم کرنا بہت مشکل ہے کہ ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس میں نہیں ہے۔ اگر یہی سسٹم رہا تو ہماری واپسی بہت مشکل ہے اور ہم 2028 ء کے اولمپکس میں بھی نہیں ہوں گے۔ پہلے جب پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس میں چھٹے ساتویں نمبر آتی تھی تو ایک امید تھی کہ ایک دن آئیگا کہ ہم جیتیں گے لیکن اب تو ہم کوالیفائی نہیں کر پاتے۔