لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپین کے ٹینس سٹاررافیل نڈال اور کارلوس الکاراز پیرس اولمپکس میں ایک ساتھ کھیلنے اور میڈل جیتنے کیلئے پر عزم ہیں ۔ رافیل نڈال نے کہا کہ سمجھتا ہوںایک دوسرے کیساتھ کھیلتے ہوئے دیکھ کرلازمی نہیں کامیابی ملے ۔ کارلوس نے بہت سے ڈبلز نہیں کھیلے اور میں نے حال ہی میں کئی ڈبلز یا کئی سنگلز نہیں کھیلے ہیں۔ہم پوری کوشش کرینگے کہ کامیاب ہوں‘ ٹورنامنٹ کیلئے مل کر تیاری نہیں کر سکے جیسے دوسری ڈبلز ٹیمیں تیاری کر رہی ہیں۔انہوںنے اعتراف کیا کہ اپنے کھیل کو کسی مختلف مقابلے میں ڈھالنا مشکل ہوگا۔چیزیں بہت تیزی سے ہوتی ہیں، اضطراری حالتوں کو تیار ہونا پڑتا ہے اور جب کوئی طویل عرصے سے نہیں کھیلتا ہے تو حرکتیں خودکار نہیں ہوتی ہیں، ڈبلز حرکتیں ہوتی ہیں جو انفرادی سے بالکل مختلف ہوتی ہیں۔21 سالہ الکارازنے کہا کہ یقین ہے کہ سرخ مٹی پر کھیلنا جہاںفرنچ اوپن جیتا تھا وہاں مثبت پوائنٹ ہوگا۔ مجھے بہت سے ڈبلز ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ہمارے پاس ٹریننگ کے دن بھی ہیں، اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کرینگے ۔
رافیل نڈال ‘کارلوس الکاراز اولمپکس میں میڈل جیتنے کیلئے پر عزم
Jul 25, 2024