ایشیا ویمنز کرکٹ کپ جیتیں گے، محمد وسیم: سیمی فائنل کل ہونگے

Jul 25, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں ہمیں مشکل ہوئی کیونکہ ہم اپنے پلان پر عمل نہیں کرسکے،پہلے میچ کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ ہم صحیح ڈائریکشن میں جارہے ہیں،آنے والے میچوں میں اچھی ٹیموں  کیخلاف اسی مائنڈ سیٹ سے کھیلنا ہوگا۔ اگر ہمیں ان لڑکیوں سے بہترین پرفارمنس لینی ہے تو انہیں آزادی دینا ہوگی تاکہ وہ کھل کر اپنا ٹیلنٹ پیش کرسکیں۔بائولنگ ہمارا مضبوط شعبہ ہے۔ فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بھی بہتری نظر آرہی ہے۔ اگر آپ کو ماڈرن کرکٹ کھیلنی ہے تو اس کیلئے ماڈرن کوچنگ بھی چاہیے۔ ۔کیمپ میں جو سخت محنت کی تھی وہ اب کام آرہی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ ہماری لڑکیاں زیادہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کریں،کنڈیشنز سپنرز کے حق میں ہیں ہماری نوجوان بائولرز نے عمدہ بائولنگ کی ہے۔ لیفٹ آرم سیمر تسمیہ بائولنگ میں اچھا اضافہ ہے۔ یہی سوچ کر یہاں آئے ہیں کہ اس بار ایشیا کپ جیتنا ہے۔ گروپ بی میں بنگلہ دیش ویمنز نے ملائیشیا ویمنز ٹیم کو 114رنز سے ہرا کر ایشیا ویمنز کرکٹ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ بنگلہ دیش ویمنز نے 2وکٹوں پر 191رنز بنائے ۔ مرشدہ خاتون 80اور نگار سلطانہ 62رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ جواب میں ملائیشین ویمنز ٹیم 8وکٹوں پر 77رنز بناسکی ۔ صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکیں ۔ ایلسا ہنٹر 20رنز کیساتھ نمایاں رہیں ۔ ناہیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ مرشدہ خاتون کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ بنگلہ دیش ویمنز نے تین میں سے دو میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ سیمی فائنل میں مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ سیمی فائنل کھیلے جائیں گے ۔پاکستان ‘سری لنکا شام ساڑھے چھ بجے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش دن ڈیڑھ بجے مد مقابل ہونگے ۔ سری لنکا ویمنز نے تھائی لینڈویمنز ٹیم کو دس وکٹوں سے ہرا دیا ۔ تھائی لینڈ کی ٹیم نے 7وکٹوںپر 93رنز بنائے ۔ سری لنکن ویمنز ٹیم نے ہدف بغیرکسی نقصان کے پوراکرلیا ۔ 

مزیدخبریں