گتے کے بیڈز کا استعمال! کھلاڑی ناخوش

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سال 2021 پہلی بار ٹوکیو اولمپکس کے دوران استعمال ہونے والے گتے کے بیڈز کو پیرس اولمپکس میں دوبارہ کھلاڑیوں کیلئے پیش کردیا۔ کھلاڑیوں نے گتے کے بنے بستروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے بیڈز لگا کر ہمارے آرام کیساتھ سمجھوتہ کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹینس سٹارز ڈاریا سیویل اور ایلن پیریز نے گتے کے بنے بستر کی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں انہیں والی بال گیم کی پریکٹس، سکواٹ جمپس وغیرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیپشن میں لکھا کہ اولمپک ولیج میں گتے سے بنے بیڈز (بستروں) کی جانچ۔ اولمپکس میں شریک دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی ویڈیوز اور تصاویر اَپ لوڈ کررہے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن