ویڈیو سکینڈل !6بار کی میڈلسٹ برطانوی ایکویسٹرین اتھلیٹ پیرس اولمپکس سے دستبردار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چھ بار ڈریسج میڈلسٹ ڈوارڈین نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل فیڈریشن فار ایکوسٹرین سپورٹس میںویڈیو سکینڈل میں زیر تفتیش ہیں ‘جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوتی پیرس اولمپکس سمیت تمام مقابلوںسے دستبردار ہوتی ہوں۔39 سالہ اتھلیٹ نے مزیدکہا کہ وہ برٹش ایکوسٹرین فیڈریشن اور برٹش ڈریسج سے زیر تفتیش ہیں۔جو کچھ ہوا وہ مکمل طور پر غیر اخلاقی تھا اور یہ اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ میں اپنے گھوڑوں کو کس طرح تربیت دیتی ہوں یا اپنے شاگردوں کو کس طرح تربیت دیتی ہوں، تاہم اس میں کوئی عذر نہیں ہے۔میں بہت شرمندہ ہوں۔

ای پیپر دی نیشن