کینیڈین خواتین فٹبال ٹیم کی منیجر‘اسسٹنٹ کو اولمپکس سے قبل گھر بھیج دیا گیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کینیڈا کی خواتین کی فٹبال منیجر بیورلی پریسٹ مین اور ان کی اسسٹنٹ نیوزی لینڈ کیخلاف اولمپکس کے افتتاحی میچ میں ذمہ داری نہیں سنبھالیں گی کیونکہ بیک روم عملے کے دو ارکان کو کیویز ٹیم کے تربیتی سیشن میں مبینہ طور پر ڈرون اڑانے کے الزام میں گھر بھیج دیا گیا ۔نیوزی لینڈ اولمپک کمیٹی کی جانب سے تربیتی سیشن پر ڈرون اڑانے کی اطلاع کے بعد 38 سالہ پریسٹ مین سینٹ ایٹین میں آج میچ سے "رضاکارانہ طور پر دستبردار" ہو گئی ہیں۔پریسٹ مین کی اسسٹنٹ جیسمین مینڈر کو "غیر تسلیم شدہ تجزیہ کار" جوزف لومبارڈی کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا ہے۔کینیڈا کی اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ لومبارڈی کی جانب سے دائر کی گئی سکاؤٹنگ رپورٹ مینڈر کو بھیجی گئی تھی۔پریسٹ مین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے عمل کی ذمہ داری لیتی ہیں ۔ سب سے پہلے اور سب سے اہم نیوزی لینڈ فٹ بال کے کھلاڑیوں اور عملے سے اور ٹیم کینیڈا کے کھلاڑیوں سے معافی مانگنا چاہتی ہوں۔ یہ ان اقدار کی نمائندگی نہیں کرتا جن کیلئے ہماری ٹیم کھڑی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن