لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران 14656 اشتہاری مجرمان، 18584 عدالتی مفروران اور 5833 ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قانو ن شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے ڈویژنل افسران کو خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے سمارٹ آئی، ہوٹل آئی و دیگر ایپلی کیشنز سے بھر پور مدد لی جا رہی ہے۔سی سی پی اولاہورنے قتل،اقدامِ قتل اور سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قیام امن، شہریوں کا تحفظ اور خدمات کی فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔ لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرز شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں۔
قیام امن، شہریوں کا تحفظ‘ خدمات کی فراہمی اہم فریضہ:سی سی پی او
Jul 25, 2024