لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز بلا تفریق ہیلمٹ کیخلاف کاروائی جاری رکھیں۔ رواں ماہ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کو 42لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ،رواں ماہ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 2ہزار 1سو سے زائد چالان کیے گئے۔ہیلمٹ کا جرمانہ 2ہزار روپے ہے۔
رواں ماہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 42لاکھ روپے جرمانہ
Jul 25, 2024