رواں ماہ 1484 ریکارڈ یافتہ اشتہاری ‘ عدالتی مفرور گرفتار

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت لاہورمیں امن و امان کے قیام کیلئے ریکارڈ یافتگان و اشتہاری مجرمان و ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔رواں ماہ اب تک مجموعی طور پر1484 ریکارڈ یافتگان، اشتہاری و عدالتی مفروران گرفتارکئے گئے۔ جن میں کیٹیگری اے کے388 جبکہ کیٹیگری بی کے1096اشتہاری ملزمان ومجرمان شامل ہیں۔سنگین وارداتوں میں ملوث374 ریکارڈ یافتگان،620 اشتہاری ملزمان جبکہ490عدالتی مفرور ان کو حراست میں لیا گیا۔دیگر اضلاع میں ریڈ کے دوران21اشتہاریوں کوبھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن