لاہور(خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے مجرم کی نعش حوالے کرنے کی درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی،ڈی پی او گجرات نے موقف اپنایا کہ مجرم کو 21 جولائی کو پولیس مقابلے میں مارا گیا،مجرم کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا،مجرم کی نعش لینے کوئی نہیں آیا جس پر نعش ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کر دی گئی، سپرد خاک کر دیا گیا۔