لاہور( کامرس رپورٹر)چیئرمین ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ اگر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہے تو ایف بی آر کو تھانیدار کی بجائے خادم بننا ہوگا۔حقیقت یہ ہے کہ مہنگائی اور معیشت کی ابتری پر آئی ایم کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کارویہ ترک کیاجائے ۔ آئی ایم ایف کسی ملک کو نہیں کہتا میرے پاس قرض لینے آئو اور اگر وہ قرض دیتا ہے تو اسے اپنے قرض کی واپسی کی گارنٹی بھی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹیکس بارز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عامر قدیر نے کہا ہمارا سارا دارو مدار قرضوں پر ہے لیکن ہم پھر بھی اپنے اخراجات اور اللے تللے کم کرنے کیلئے تیار نہیں۔