انڈونیشیا کے ناظم الامور کاایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ  

Jul 25, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر)انڈونیشیا کے ناظم الامور رحمت ہندیارتا کسوما نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس لاہور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک انڈونیشیا باہمی تجارت کے فروغ کیلئے باہمی روابط مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا کی 650ملین آبادی کا گیٹ وے ہے جو دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے۔ انڈونیشیا کے نیشنل اور انٹر نیشنل بینکز پاکستانی تاجروں کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت ہے جس کا جی ڈی پی ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہ دنیا کی 16 ویں بڑی معیشت ہے۔

مزیدخبریں