لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے تعاون سے ایس ای سی پی کلینک قائم کردیا ہے جو لاہور چیمبر ممبران کو ریگولیٹری معاملات پر مشاورت فراہم کریگا۔ کاشف انور نے کہا یس ای سی پی کلینک کا قیام بہت اہم قدم اور لاہور چیمبر کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ اپنے ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے کررہا ہے۔