کراچی (کامرس رپورٹر) مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات پر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ ایک بار پھر79ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔100انڈیکس 400پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 46ارب روپے سے زا ئد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور53.02فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ماہرین کے مطابق آئندہ ایم پی سی اجلاس میں شرح سود میں کمی کی توقعات اور نتائج کے سیزن کے حوالے سے جوش و خروش کی بدولت بنچ مارک انڈیکس مثبت انداز میں بند ہوا۔ خریداری میں فرٹیلائزر، فارماسیوٹیکل، تیل و گیس کی تلاش کرنیوالی کمپنیوں اور او ایم سیز کیساتھ ساتھ بینکنگ سیکٹر نے بھی حصہ لیا۔
سٹاک مارکیٹ حصص میں تیزی کا رجحان ،79ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
Jul 25, 2024