فیروزوالہ: سیکرٹری اوقاف کاقرآن میں تحریف ، غلطی کرنیوالے ادارے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم 

Jul 25, 2024

فیروزوالہ(نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ سید محمد صفدر شاہ گیلانی کی شکایت پر سیکرٹری اوقات ومذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا قرآن میں تحریف اور غلطی کرنیوالے ادارے کیخلاف ایکشن لینے کیلئے چیئرمین قرآن بورڈ کے پی ایس او عمر دراز کو فوری قانونی کاروائی کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ بچوں کیلئے نور الاسلام سیریز کے نام سے پرائیویٹ سکولوں میں اغلاط پر مبنی احادیث اور قرآنی سورتیں پڑھائی جارہی تھیں ۔

مزیدخبریں