لاہور(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ لاہور نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2563 مقامات کی چیکنگ کرتے ہوئے 18 مقدمات کا اندراج کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ 112 خلاف ورزیوں پر 05 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں سرپرائز دورے کیے اور گراں فروشوں کیخلاف کاروقئی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے شاہدرہ کے علاقے میں متعدد دکانوں پر پرائس چیکنگ کی اور دکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر وارننگ جاری کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے متعدد دکانداروں کو گراں فروشی پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔