شکیل احمد میاں کی زیر صدارت اجلاس ،لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بجٹ پیش کردیا 

Jul 25, 2024

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس ہوا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ،محکمہ خزانہ،محکمہ قانون اور ریگولیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ عبدالغفار وینس ڈائریکٹر فنانس لوکل گورنمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25کا بجٹ پیش کیا۔اجلاس میں متفقہ طور تمام ممبران کی جانب سے لوکل گورنمنٹ بورڈکا3ارب 22کروڑ بجٹ منظور کیاگیا۔بورڈ نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024کے تحت سکیل 1تا 16 کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے جبکہ سکیل 17سے اوپر تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کی منظوری بھی دی۔لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15فیصد اضافے اور فوت شدگان ملازمین کے لواحقین کیلئے 50ملین مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں