ڈینگی ڈیٹا سائنس،مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی ، 22ہائی رسک یونین کونسلز کی نشاندہی  

لاہور(خبرنگار)لاہور انتظامیہ نے ڈینگی ڈیٹا سائنس، مصنوی ذہانت اور ہیومن ریسورس ری پوزیشنگ تھیوری کا استعمال کرتے ہوئے ڈینگی کنٹرول حکمت عملی مزید بہتر بنا لی ہے۔ ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کی مدد سے 22ہائی رسک یونین کونسلز کی نشاندہی کر لی گئی ہے جس میں سامنے آیا کہ گزشتہ برس کل 272 یونین کونسلز میں سے 50 فی صد ڈینگی کیس 22 ہائی رسک یو سیز سے رپورٹ ہوئے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ہائی رسک علاقوں میں سرویلنس اور سیویپنگ بڑھانے کا حکم دے دیا۔ دریں اثناء لکشمی چوک میں دکان میں سلنڈر پھٹنے کا معاملہ پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے ریسکیو 1122 کو زخمی افراد کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ہسپتال منتقل ہونیوالے زخمی ایک شخص کو بھی طبی سہولیات کی فوری فراہمی کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن