انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈ  مشن سسٹم سے درخواستوں کی وصولی شروع 

لاہور(لیڈی رپورٹر) آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے تحت پنجاب بھر کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ ویب پورٹل پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اشتراک سے وضع کیا ہے طلباء منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے پورٹل کے ذریعے ساڑھے 35 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ آئی سی ایس کیلئے ساڑھے 15 ہزار، ایف اے کیلئے ساڑھے 8 ہزار، پری میڈیکل کیلئے ساڑھے 7 ہزار، آئی کام کیلئے 19 سو جبکہ پری انجینئرنگ کیلئے ساڑھے 16 سو سے زائد طلباء نے درخواستیں دی ہیں۔ فیصل یوسف کا کہنا تھا  سسٹم کے تحت طلباء  کسی بھی جگہ سے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن