معیار میں سمجھوتہ نہیں ،داتاؒ دربار پراجیکٹ کی مقررہ ٹائم میں تکمیل ہوگی:طاہر رضابخاری  

Jul 25, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے داتاؒ دربار میں جاری تعمیراتی کاموں کے یومیہ جائزے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا معیار میں سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ داتاؒ دربار پراجیکٹ کی مقررہ ٹائم لائن میں تکمیل ہوگی۔ کام کی بروقت تکمیل کیلئے 2 شفٹوں کو لازم کردیا۔ قواعدہ و ضوابط کا اطلاق و اہتمام یقینی ہے۔ خانقاہ ِ علی ہجویری خطّے میں ممتاز و معتبر مقام کی حامل ہے۔ ڈویلپمنٹ شایانِ شان ہوگی۔ سپرویژن کیلئے اوقاف، نیسپاک کے انجینئرز ہمہ وقت ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ زائرین کی سہولت بہر حال میں مقدم ہے۔ عرس شریف سے قبل سٹرکچر کا بنیادی کام مکمل کرلیں گے۔ اس موقع پر رفیق نور وٹو،توقیر محمود وٹو،شیخ محمد جمیل، محمدطاہراور ایکسین اوقاف رانا زوہیب سمیت داتاؒ دربار ایڈ منسٹریشن کے دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔ 

مزیدخبریں