لاہور ( خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برسبین میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بین المذاہب مکالمہ سے غلط فہمیوں کا تدارک ممکن ہے۔ اسلام انسانیت کیلئے آسانی اور بھلائی چاہتا ہے۔ پیغمبر اسلامؐ کی طرف سے دستور مدینہ کے ذریعے مختلف مذاہب اور مکتب فکر کے لوگوں کو ایک قوم کا سٹیٹس دیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام کثیر الثقافتی و کثیر المذاہب سوسائٹی کی نفی نہیں کرتا۔ دستورِ مدینہ اسلام کے جامع سماجی اصولوں کاعکاس ہے۔استقبالیہ تقریب میں آسٹریلیا، برسبین کی ممتاز سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔