لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور سروسز ہسپتال کے لیب اینڈ کولیکشن سنٹرز کا اچانک دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈپٹی سیکرٹری ولید بیگ بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے کارڈیالوجی اور سروسز ہسپتال کے لیب اینڈ کولیکشن سنٹرز کا دورہ کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر شعیب اسلم اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر رحمن نے صوبائی وزیر اور سیکرٹری صحت کو بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق ودیگرنے مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے لیب اینڈ کولیکشن سنٹرز میں مریضوں کو فراہمی طبی سہولیات تسلی بخش قرار دیا اور صوبہ بھر میں لیب اینڈ کولیکشن سنٹرز کی استعدادکار بڑھا رہے ہیں۔