بحریہ ٹائون کراچی، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ،پیپلز الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 

لاہور(نیوز رپورٹر) بحریہ ٹائون کراچی اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھورٹی کی جانب سے پیپلز الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ تقریب کے  مہمانِ خصوصی   بر یگیڈیئرخالد محمو اور ایس جی ایم بحریہ ٹائون کراچی کرنل (ر) اکبر رائو ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھورٹی کے ارکان، بحریہ ٹائون کراچی کی مینجمنٹ ، رہائشیوں اور میڈیا کے معزز ممبران کے ہمراہ شرکت کی۔ 12ای بسوں کے ذریعے الیکٹرک بس سروس کا نیا روٹ بحریہ ٹائون کراچی کو نمائش کے علاقے تک اور وہاں سے پیپلز بس سروس کے دیگرروٹ سے جوڑ دے گا۔ 3 ہٹی، عائشہ منزل، سہراب گوٹھ، ال آصف، معمار موڑ اور دنبا گوٹھ بھی اس روٹ میں شامل ہیں۔ اس سہولت کے ذریعے بحریہ ٹائون کراچی کے رہائشیوں کو کراچی کے تمام حصوں تک رسائی حاصل کی جائے گی۔ آرامدہ سفر اور کم کرایہ ،ان جدید ترین الیکٹرک بسوں کو عوام کیلئے ایک پرکشش ذریعہ سفربناتا ہے۔ اس جدید بس سروس کی شروعات سے نہ صرف بحریہ ٹائون بلکہ کراچی کی عوام کوسفری سہولیات کا ایک نیا رخ دیکھنے کو ملا ہے۔

ای پیپر دی نیشن