لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ بجلی و واپڈا کے کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کے زیراہتمام ملک بھر میں فرائض کی سرانجام دہی کے دوران شہیدہونیوالے کارکنوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے اور کام پر المناک حادثات روکنے کیلئے ’’یوم شہداء‘‘ منایا۔ ملک بھر میں ریلیاں اور اجلاس منعقد کرکے شہید کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ لاہور میں بختیار لیبرہال لاہو رمیں سینکڑوں کارکنوں کی ریلی کوخورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ان بجلی چور غنڈہ عناصر کی لاقانونیت کو روکنے کیلئے ملازمین کا قانونی تحفظ یقینی بنائیں اور مطالبہ کیا گیا کہ لائن سٹاف اور میٹرریڈر سٹاف کو حادثات سے محفوظ کرانے کیلئے معیاری سیفٹی سامان مہیا کیا جائے۔