یو ایم ٹی میں نوجوانوں کی مہارت کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار  

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں نوجوانوں کی مہارت کے عالمی دن کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیمینار یو ایم ٹی آفس آف کارپوریٹ لنکیجز اینڈ پلیسمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں یو ایس ایڈ کے نمائندے کامران نیازی، گلالئی خان، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ہیڈ ایچ آر عرفان باجوہ،سی ای او عارفہ کریم گروپ تابندہ اسلام، ہیڈ OCLP قراۃالعین بابر سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے  خطاب کرتے ہوئے  مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انکا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی اپنے طلباء کو ڈگریاں اور پروفیشنل مہارتوں کیساتھ روشن مستقبل کیلئے تیار کر رہی ہے۔ملکی ترقی کیلئے تمام شعبہ جات کی بہترین مین پاور پیدا کر رہی ہے۔  نوجوان نسل کو مہارت پر مبنی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن