لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا صوبہ بھر میں ادویات کی مصنوعی قلت کسی صورت نہیں برداشت کریں گے۔ مارکیٹ میں ادویات کی سپلائی اور دستیابی کی مانیٹرنگ کا نیا رجیم متعارف کرایا جائیگا۔مارکیٹوں اور ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی دستیابی ساڑھے 12 کروڑ عوام کا بنیادی حق ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ (PQCB) کا 282 واں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 57 ریگولر اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا مارکیٹ میں ٹیٹنس سمیت دیگر انجیکشنز کی قلت پیدا کرنیوالوں کا سخت محاسبہ کریں گے۔خواجہ عمران نذیر نے ڈرگ کنٹرول ونگ کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں ادویات کا سٹاک یقینی بنایا جائے۔
پنجاب بھر میں ادویات کی قلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے: خواجہ عمران نذیر
Jul 25, 2024